یمن میں40بچوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی

منگل 14 اگست 2018 13:32

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) یمنی صوبے صعدہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والے چالیس بچوں کی تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بچے نو اگست کو سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بچوں کے جنازے میں شریک افراد نے ایران نواز حوثی ملیشیا کے انداز میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اٴْدھر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے بچوں کی بس پر کیے گئے فضائی حملے کی تفتیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی آزاد تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔