71 ویں جشن آزادی کے موقع پر اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد

منگل 14 اگست 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں منگل 14 اگست 2018 ء کو صبح آٹھ بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر چیئرمین ناظم امتحانات اور سیکرٹری کے علاوہ انٹربورڈ کے ملازمین اور افسران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ پروفیسر انعام احمد کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ملازمین و افسران بورڈ کی بہت بڑی تعداد یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں موجود ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ آپ اسی جوش و جذبے کو پورا سال برقرار رکھتے ہوئے بورڈ اور ملک کی ترقی کے لیے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کے بعد قومی ترانہ کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی ۔ اس موقع پر ناظم آباد امتحانات عظیم احمد اور سیکرٹری زرینہ راشد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :