Live Updates

ترکی امریکہ تنازع…ہماری دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں ،ْعمران خان

منگل 14 اگست 2018 16:20

ترکی امریکہ تنازع…ہماری دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کو یقین دلایا ہے کہ ان کی دعائیں ترکی کے ساتھ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک بیان سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں جناب اردگان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات