ڈالر کے بطور عالمی کرنسی دن گنے جا چکے ہیں، روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف

منگل 14 اگست 2018 22:02

ڈالر کے بطور عالمی کرنسی دن گنے جا چکے ہیں، روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ڈالر کے بطور عالمی کرنسی دن گنے جا چکے ہیں اور وہ تنزلی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس اب ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے قومی کرنسیز میں لین دین کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈالر کے غلط کردار کی وجہ سے اس کے بطور عالمی کرنسی استعمال میں گراوٹ ہو گی اور اس کے افعال محدود ہو کر رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :