پاک بحریہ میں پاکستان کا 71 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے ایک چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے
منگل 14 اگست 2018 22:16
(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتا ب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے با بائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
قبل ازیں پاک بحریہ کی جانب سے دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور اسٹیبلشمینٹس میں قائم مساجد میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے بالخصوص اپنے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پاک بحریہ کے جہازوں اور اسٹیبلشمینٹس پر بحریہ کے روایتی انداز میں چراغاں کیا گیا اور انہیں سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی یونٹس میںپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔یوم آزادی کی مناسبت سے پا ک بحریہ کے تمام یونٹس اور اسٹیبلشمینٹس میںصبح کے وقت قومی ترانہ پڑھنے کے علاوہ دیگر کئی تقریبات بھی منعقد کی گئیں جن میں پاکستان میری ٹائم میوزیم میںپرچم کشائی کی تقریب اور پاک نیوی بینڈ کا مظاہرہ، کراچی کے ساحل پر بوٹ ریلی کا انعقاد اور مختلف یونٹس میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد شامل تھا۔ پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء و طالبات نے نے ملی نغموں پر ٹیبلوزپیش کئے اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیاجن میں یوم آزادی کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔اورماڑہ ، گوادر، پسنی، تربت ، جیوانی اور کوسٹل ایریاز میں قائم پاک بحریہ کے یونٹس میں بھی یوم آزادی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ماہی گیروں کی بوٹ ریلیاںبھی شامل تھیں۔اورماڑہ میں یوم آزادی واک اور ریس کااہتمام بھی کیا گیا جس میںمقامی افراد نے جوش و جذبے سے شرکت کی۔ یوم ِ ٓزادی کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز ،سیلرز اور سویلین کو سول و ملٹری ایوارڈز بھی تفویض کردیے ہیں۔ ان ایوارڈز میں 3 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 ستارہ ئِ امتیاز (ملٹری) ، 12 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 8 تمغہ بصالت شامل ہیں۔ مزید برآں ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو 10 امتیازی اسناد اور 61تمغہ خدمت (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف کی طرف سے افسران ، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز ، سیلرز اور نیوی سویلین کو 58 تعریفی مراسلے بھی دیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.