کوہاٹ ڈویژن میں بھی 71واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اورقومی جذبے کے ساتھ منایا گیا
منگل 14 اگست 2018 22:45
(جاری ہے)
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہنواز ،قومی تعمیر نو محکموں کے سربراہوں،منتخب نمائندوں ، عمائدین علاقہ ،تاجر برادری اور مختلف سکولوں کے اساتذہ اوربچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ امان اللہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔
سکول کے بچوں نے تقریب میں قومی ترانہ ،ملی نغمے اورٹیبلو پیش کرنے کے علاوہ خصوصی بچوں نے بھی ملی نغمہ پیش کیا جنہیںحاضرین نے بہت سراہا۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی،ڈپٹی کمشنر اورضلع ناظم نے ڈسٹرکٹ کونسل کے لان میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔مہمان خصوصی نے بہتر کارکردگی کے حامل افرادمیں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔ ضیاء اللہ بنگش نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی قائد عمران خان کی 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے اور گزشتہ روز نئے پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے حلف اٹھالیاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے دوسری مرتبہ بھاری مینڈیٹ دے کرپی ٹی آئی پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اسے ٹھیس نہیں پہنچائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ حسب وعدہ نئے پاکستان کی طرح اب نیا کوہاٹ بھی بنے گا ۔سرکاری محکموں کے حکام سے مخاطب ہوکر رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ اپنے عوام عزیز ہیں اس لئے وہ اپنی توانائیاں عوام کی بہتری پر ٖہی صرف کریں اور انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر بندہ ایک پودہ لگاکر اس کی مکمل نشونما بھی کرے تاکہ ملک کو سرسبز و شاداب کیا جا سکے اسی طرح ایک پاکستانی کی حیثیت سے اپنے بچوں میں پاکستانیت کا جذبہ اجاگر کریں اور انہیں صرف اور صرف محب وطن پاکستانی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.