سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی،

سنداکن کی 3 وکٹیں، چندیمل 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دانن جایا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

منگل 14 اگست 2018 23:15

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے ..
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی، جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 16.4 اوورز میں 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکن بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، جواب میں میزبان سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقن بائولرز نے بھی سری لنکن بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیا لیکن چندیمل نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور ناقابل شکست 36 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، اکیلا دانن جایا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کے قائم مقام کپتان جے پی ڈومینی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، جنوبی افریقن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 16.4 اوورز میں 98 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا، ڈی کوک 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہاشم آملہ، تبریز شمسی، پہلک وایو اور کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے، ہینڈرکس 19، ڈومینی 3، کلاسن 18، ڈیوڈ ملر 14 اور نگیڈی 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سنداکن نے 3، اکیلا دانن جایا اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 2، 2 راجیتھا اور اودانا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کوسل پریرا 3، کوسل مینڈس 1، دھنن جایا ڈی سلوا 31، کپتان اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا بغیر کوئی بنائے، شناکا 16 اور دانن جایا 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دنیش چندیمل 36 اور اودانا 5 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ربادا، شمسی اور جونیئر ڈیلا نے 2، 2 اور ڈومینی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔