امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں معمولی کمی بیشی

بدھ 15 اگست 2018 12:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں گزشتہ روزمعمولی کمی بیشی ہوئی جس کی وجہ ایکویٹی مارکیٹ میں اضافہ ہے تاہم یہ نرخ ڈالر کی شرح تبادلہ بڑھنے کے باعث دبائو کا شکار رہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 5 سینٹ بڑھ کر 72.66 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودے 2 سینٹ کمی کے ساتھ 67.18 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :