واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز،امریکا میں سری لنکا کے سفیر اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بدھ 15 اگست 2018 13:34

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز اور امریکا میں سری لنکا کے سفیر اور مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر معروف پاکستانی گلو گار راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ان کو پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں میڈل آف ایکسیلنس ایوارڈ بھی دیا گیا۔