ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر انڈکس کی شرح تبادلہ بڑھ کر گزشتہ 13ماہ کی بلند سطح پر آگئی

بدھ 15 اگست 2018 14:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں ترک لیرا کی قدر گرنے سے امریکی ڈالر انڈکس کی شرح تبادلہ بڑھ کر گزشتہ 13ماہ کی بلند سطح پر آگئی۔بدھ کو ڈی ایکس وائے انڈکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ یورو،ین اور چار دوسری بڑی کرنسیوں کو پچھاڑتے ہوئے 27 جون 2017 کے بعد پہلی بار بڑھ کر 96.862 پر آگئی۔

(جاری ہے)

ترک لیرا منگل کی شرح تبادلہ 8 فیصد بحالی کے بعد بدھ کی صبح پھر گر کر 6.58 لیرا فی ڈالر پر آگئی۔

یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے 0.2 فیصد کم ہو کر 1.1324 ڈالر رہی،سوئس فرانک 1.1283یورو اور امریکی ڈالر0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ111.27 ین میں ٹریڈ ہوا۔برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.2694 ڈالر اور یوان کی 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 6.9175 یوان فی ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :