محکمہ زراعت کا کپاس کو سفید مکھی سے محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

بدھ 15 اگست 2018 15:32

فیصل آباد۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) محکمہ زراعت نے کپاس کو سفید مکھی اور دیگر کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا بھر پور تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی شعبے کے تعاون سے جدید تکنیکی تدابیر اور تحقیقات پر مبنی لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے کپاس کو مہلک کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے محکمہ زراعت اور نجی شعبے کے درمیان ہونے والی نشست میں طے پایا ہے کہ کسان کی کپاس کو خطرناک کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اسے اس کی محنت کا ثمر دلانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ نجی شعبے کی طرف سے واضح کیا گیا کہ سفید مکھی پر قابو پانے کیلئے ان کے پاس وافر مقدار میں متعلقہ کیمیکل موجود ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر اس کیمیکل کو مئو ثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کپاس کے علاوہ دوسری زرعی فصلات کو بھی سفید مکھی سے محفوظ بنایا جائے گا تاکہ کپاس پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :