مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 15:43

فیصل آباد۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آبپاش علاقوں میں مکئی کی اگیتی کاشت کیلئے اگلا ہفتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے مطابق مکئی کی کاشت کی جا سکتی ہے اسی طرح موسم خز اں میں ہائبرڈ اقسام کی کاشت کا بہترین وقت وسط اگست تک ہے تاہم وہاں بھی کاشت زیادہ سے زیادہ 20اگست تک مکمل کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ مکئی کی ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12سے 15کلو گرام ، کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8سے 10کلو گرام اور بطور چارہ کاشت کی صورت میں 40سے 50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنا ضروری ہے۔انہوںنے بتایا کہ کاشتکار مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے فی ایکڑ 10سے 12گڈے یا 3سے 4 ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین کو اچھی طرح تیار کر لیں۔انہوںنے کہا کہ آبپاش علاقوں میںفاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار جبکہ نائٹروجن کا 1/5حصہ بوائی کے وقت ڈالا جائے اور بارانی علاقوں میں تمام کھاد بوائی کے وقت ڈالنا بہتر ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :