لاڑکانہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے گذشتہ چار ماہ کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 اگست 2018 18:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) لاڑکانہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے گذشتہ چار ماہ کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا جہاں سخت نعریبازی بھی کی گئی جبکہ دھرنے کے دوران اے ایس پی لاڑکانہ نے پہنچ کر لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ریشمان لانگاہ، نگہت ابڑو، شہربانو اور دیگر کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار ماہ سے تنخواہیں جاری نہ کرکے ہمارے بچوں کو فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ عید میں چند روز باقی ہے اس وقت تک بچوں کو خریداری نہیں کروائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں جاری کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔ دوسری جانب مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنا دھرنا ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :