ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا سے کاروں، الکحل اور تمباکو پر درآمدی محصول میں اضافے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

بدھ 15 اگست 2018 18:17

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا سے کاروں، الکحل اور تمباکو پر درآمدی محصول میں اضافے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے۔

(جاری ہے)

ملک کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اس حکمنامے کے مطابق امریکا سے درآمد کی جانے والی پسنجر کاروں پر محصول میں 60 فیصد اور تمباکو پر 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ چاول، کاسمیٹکس اور کوئلے پر درآمدی محصولات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

ترکی کے نائب صدر فواد اوقطے نے ایک بیان میں تازہ اقدام کو ترکی پر امریکا کے اقتصادی حملے کا جواب قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے ترکی سے برآمد کی جانے والی ایلومینیم اور سٹیل پر محصولات کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجہ میں ترک کرنسی لیرا کی قدر تیزی سے کم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :