ترکی ، عدالت نے امریکی پادری انڈریوبرونسن کی رہائی کیلئے نئی اپیل کومستردکردیا

بدھ 15 اگست 2018 20:42

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ترکی کی ایک عدالت نے بدھ کے روزامریکی پادری انڈریوبرونسن کی رہائی کیلئے نئی اپیل کومستردکردیاہے ،جن کی گرفتاری پرترکی اورامریکہ کے درمیان بڑاتنازعہ کھڑاہوچکاہے ،یہ بات مقامی میڈیارپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آرٹی کی رپورٹ کے مطابق مغربی شہرازمرمیں عدالت نے حکم جاری کیاہے کہ برونسن جنہیں دہشتگردی اورجاسوسی کے الزامات پر35سال قیدکاسامناہے ،بدستورگھرمیں نظربند رہیںگے ۔

برونسن کی جیل میں قیدکوصحت کی وجوہات کی بناء پرگھریلونظربندی میں تبدیل کیاجاچکاہے ،اس کی گرفتاری پرواشنگٹن کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں ،جیساکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے انقرہ کی جانب سے برونسن کی رہائی سے انکارپرسزاکے طورپراقدامات اٹھاتے ہوئے ترکی کیلئے ایلومینیم اورسٹیل پرٹیکس ڈیوٹیزعائدکردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :