اسرائیل نے غزہ پٹی کے راستے مصنوعات کی ترسیل دوبارہ کھول دی

بدھ 15 اگست 2018 20:42

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) اسرائیل نے بدھ کو غزہ پٹی کے راستے مصنوعات کی ترسیل دوبارہ کھول دی ،جسے کئی ماہ تک سرحد پر تناؤ رہنے کے بعد 9جولائی کو زیادہ تر مصنوعات کیلئے بند کردیاگیا تھا،یہ حالیہ دنوں میں قدرے امن کا جواب ہے۔

(جاری ہے)

کریم شالوم سرحدی راستے پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے ایندھن سمیت مختلف قسم کی مصنوعات سے بھرے درجنوں ٹر ک دیکھے،جو بند فلسطینی علاقے میں داخل ہورہے تھے۔ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں جانب کے اہلکاروں نے سرحدی راستہ کھل جانے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :