ترکی نے امریکی مصنوعات پر درامدی محصولات دوگنا کر دیں

بدھ 15 اگست 2018 20:42

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ترک حکام نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی دوگنا کر دی ہے۔ ان مصنوعات میں امریکی کاریں، تمباکو اور الکوحل وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی کے مطابق یہ جوابی اقدام ہے کیونکہ امریکا نے اٴْن کی ملکی اقتصادیات پر دانستہ حملہ کیا ہے۔ امریکا اور ترکی نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب ترک کرنسی کی قدر میں عدم استحکام پایا جاتا ہے۔ آج بدھ کی صبح میں ایشیائی منڈیوں میں ترک لیرا کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید دو فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ترک لیرا کی قدر میں قدرے بہتری رونما ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :