لاہور ہائیکورٹ،فواد حسن فواد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

بدھ 15 اگست 2018 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ نیب نے پی ایل ڈی سی کرپشن کیس میں گرفتار کیا اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جو نیب قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئی. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی فواد حسن فواد کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دیا جائے۔