لاہور،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کا ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل تبادلہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو ایم ایس کو گوجرانوالہ سے ہی ریٹائر کرنے کی یقین دہانی کروا دی

بدھ 15 اگست 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کا ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل تبادلہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو ایم ایس کو گوجرانوالہ سے ہی ریٹائر کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے ایم اسی انور حسین کی درخواست سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل گوجرانوالہ سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے الیکشن جواز بنا کر تبادلہ کیا گیا ہے، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تبادلے کا نوٹیفیکیشن کلعدم قراد دے کر دوبارہ چارج سنبھالنے کا حکم دے عدالت نے کیس پر مزید کارروائی کل تک ملتوی کر دی ہے۔