میرا پانامہ جے آئی ٹی کی تشکیل یا اس میں فوجی افسران کی شمولیت پر کوئی عمل دخل نہیں تھا، چوہدری نثار

رجسٹرار نے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے خود رابطہ کیا تھا، جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی

بدھ 15 اگست 2018 22:20

میرا پانامہ جے آئی ٹی کی تشکیل یا اس میں فوجی افسران کی شمولیت پر کوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرا پانامہ جے آئی ٹی کی تشکیل یا اس میں فوجی افسران کی شمولیت کے معاملے پر کوئی عمل دخل نہیں تھا، رجسٹرار نے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے خود رابطہ کیا تھا، جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، میرا جے آئی ٹی پر کوئی دخل نہیں تھا، جے آئی ٹی کی تشکیل اعلیٰ عدلیہ کے تین رکنی بینچ کے حکم پر ہوئی تھی ۔ فوجی افسران کے جے آئی ٹی میں شمولیت اسی فیصلے کا حصہ تھی ، رجسٹرار نے متعلقہ اداروں سے افسران کے نام مانگے تھے اور آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی خود رابطہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی تشکیل میں وزارت یا حکومتی شخصیت شامل نہیں تھی ۔