سعدرفیق اورسلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث نیب میں پیش نہ ہوسکے

جمعرات 16 اگست 2018 00:05

سعدرفیق اورسلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث نیب میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث نیب میں پیش نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیور (نیب ) لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیر ا گون سٹی کیس میں بدھ کے روز طلب کیا گیا تھا تاہم دونوں بھائی پیش نہ ہوئے ۔ خواجہ برادران کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر حارث سوہل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی وجہ سے میرے موکل نیب میں پیش نہیں ہوسکے لیکن نیب دوبارہ جب بھی بلائے گا حاضر ہو جائیں گے۔