کسٹم انٹی اسمگلنگ عملہ کی کاروائی، پان پراگ سمیت ممنوعہ اشیا ء برآمد کر لیں

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کسٹم انٹی سمگلنگ کے عملے نے کسٹم چیک پوسٹ جیکب آباد کے علاقہ میں ایک ٹرک پر چھاپہ مار کر انڈین پان پراگ سمیت مختلف ممنوعہ اشیاء برامد کر لیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سامان ٹرک کے ذریعہ کراچی سے کوئٹہ لیجا جا رہا تھا، ٹرک ڈرائیور عنایت اللہ اور صدام حسین سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، برآمدہ سامان 26 ٹن ہے جس کی مالیت 50 ملین روپے سے زائد بتائی گئی ہے، دو ملزمان کے خلاف ایف آ،ْئی آر درج کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :