جسٹس (ر) دوست محمد نے وزیر اعلیٰ ہائوس خالی کردیا ،ْاسلام آباد منتقل

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

جسٹس (ر) دوست محمد نے وزیر اعلیٰ ہائوس خالی کردیا ،ْاسلام آباد منتقل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور خالی کرکے اسلام آباد منتقل ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اسلام آباد منتقل ہوگئے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس خالی کر دیا ہے ،ْنگراں وزیر اعلیٰ اپنا ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :