دالبندین میں نامعلوم افراد کا مکان پر دستی بم سے حملہ بم مکان کے اندر گر کر زور دھماکے سے پھٹ گیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نامعلوم افراد کا مکان پر دستی بم سے حملہ بم مکان کے اندر گر کر زور دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کلی سر دار علی احمد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خالی مکان میں دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تا ہم دھماکے سے کسی قسم کی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔