پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،17ملزمان گرفتار

جمعرات 16 اگست 2018 23:37

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،17ملزمان گرفتار
قصور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری،5مجرمان اشتہاریوںسمیت17ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایا ت پرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھاہے ،اس سلسلہ میںپولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 5خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور63بوتل شراب برآمد کی گئی، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئی4 ملزمان سے پسٹل برآمد جبکہ ایک بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر4جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی ۔