اسلحہ،منشیات،قمار بازی اور اشتہاریوں کے خلاف ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 17 اگست 2018 00:01

خانیوال۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار کی ہدایت پر اسلحہ،منشیات،قمار بازی اور اشتہاریوں کے خلاف ضلع بھر کے تھانوں میں کریک ڈاؤن جاری تھانہ سٹی خانیوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمات درج کر۔کے حوالات بند‘منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 360لٹر شراب،لاہن40لٹر اور 04چالو بھٹی برآمد کرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میانچنوں نے اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور اور ۱5گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔جہانیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 01رپیٹر اور02 عدد کارتوس برآمد ‘پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1325گرام چرس برآمد کی۔ملزم گرفتار تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد اور نوآں شھر نے قمابازی ایکٹ کی خلآف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر کے 12افراد کو گرفتار کر لیا۔اشتہاریوں کی گرفتای کرنے مختلف تھانوں میں دوران ریڈ Aکیٹگری کے 03 Bکیٹگری کے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ضلع کے امن ا مان کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :