لاس اینجلس زیر زمین ریلوے نظام میں تلاشی لینے والی مشینیں نصب کی جائیں گی

جمعہ 17 اگست 2018 12:15

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس کے سب وے یعنی زیر زمین ریلوے نظام میں پورے جسم کی تلاشی لے سکنے والی مشینیں نصب کی جائیں گی، امریکہ میں پہلی بار کسی سب وے پر ایسی مشینیں لگائی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ مشین نو میٹر کے فاصلے سے مشتبہ اشیا کا پتہ چلا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مشین مسافر کے چلنے کے دوران، اسکی رفتارکم کیے بغیر پورے جسم کا مکمل جائزہ لے سکتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ مشینیں ایک گھنٹے کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کی تلاشی لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔توقع ہے کہ یہ مشینیں، سب ویز اور عوامی نقل وحمل کے دیگر مقامات پر دہشت گردی کی روک تھام کرنے میں موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہیں لاس اینجلس کے زیر زمین ریلوے نظام میں نصب کرنے میں کئی ماہ درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :