سعودی عرب نے حج و عمرہ مقامات کی نشاندہی کرنے والی ایپلیکیشن جاری کردی

جمعہ 17 اگست 2018 13:03

سعودی عرب نے حج و عمرہ مقامات کی نشاندہی کرنے والی ایپلیکیشن جاری کردی
مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سعودی عرب کے محکمہ ڈاک نے حج و عمرہ مقامات کی نشاندہی کرنے والی ایپلی کیشن جاری کردی۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ ڈاک نی حج و عمرہ کی خصوصی ایپلیکیشن کو آئی او ایس اور اینڈرئیڈ سسٹم کے تحت اسمارٹ فون پر ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں حج و عمرہ مقامات کی نشاندہی کرنے والی جامع معلومات کی وضاحت کی گئی ہے اور یہ سہولت و آسانی کے لئے مطلوبہ جگہ تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ایپلیکیشن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مشاعر مقدسہ، مختلف تاریخی مقامات، راستوںکی تفصیلات، حج و عمرہ کے دوران خدمات پیش کرنے والے اداروں، ہوٹلوں، رہائشی مراکز کے پتے اور حاجیو ںکے خیموں کی جگہوں کی نشاندہی کی بھی گئی ہیں۔