والد کی طرح فلمسازی میں جوش وجنون اور لگن رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں، ورون دھون

جمعہ 17 اگست 2018 14:16

والد کی طرح فلمسازی میں جوش وجنون اور لگن رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں، ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ والد کی طرح فلمسازی میں جوش وجنون اور لگن رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے انسٹاگرام پر جمعرات کو اپنے والد ڈیوڈ دھون کی تصویر کے ہمراہ پیغام میں ان کی 66 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہی کہیں گے کہ آپ کی طرح فلمسازی میں جوش وجنون اور لگن رکھنے والا کوئی دوسرا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ فلم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ ورون دھون فلم ’’کلنک‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :