2019ء ورلڈ کپ کی تیاری،
نیوزی لینڈ کا دسمبر سے مارچ تک تین ایشیائی ٹیموں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان، کیوی ٹیم تینوں ٹیموں کے خلاف 11 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی
جمعہ 17 اگست 2018 14:22
(جاری ہے)
اعلان کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر اور جنوری میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 سے 19 دسمبر، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری، دوسرا میچ 5 جنوری، تیسرا اور آخری میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 23 جنوری، دوسرا ون ڈے 26 جنوری، تیسرا ون ڈے 28 جنوری، چوتھا ون ڈے 31 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 6 فروری، دوسرا میچ 8 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 13 فروری، دوسرا میچ 16 فروری، تیسرا اور آخری میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 فروری سے 4 مارچ، دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.