عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ جمعہ کو بھی کم رہے

جمعہ 17 اگست 2018 16:29

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ جمعہ کو بھی کم رہے
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ کم رہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی ستمبر کے لئے سپلائی 9 سینٹ کمی کے ساتھ 71.34 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی5 سینٹ کمی کے ساتھ 65.41 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

(جاری ہے)

خام تیل کے نرخ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی سے اٹھنے والے خدشات کے باعث مسلسل ساتویں ہفتے گراوٹ کا شکار ہیں۔رواں ہفتے کے دوران برنٹ کروڈ کے نرخوں میں2 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ میں3 فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :