ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 12:07

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور چین میں متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2238 رنگٹ (545.19 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 37337 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :