ایشیا و بحرالکاہل میں تجارتی ماحول بہتر ہو رہا ہے ، اپیک رپورٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 12:18

ایشیا و بحرالکاہل میں تجارتی ماحول بہتر ہو رہا ہے ، اپیک رپورٹ
پورٹ مورسبی ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن ( اپیک) نے کہا ہے کہ دو برسوںکے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں تجارتی ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ اپیک کے پالیسی سپورٹ یونٹ کی پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ موورسبی میں جاری رپورٹ کے مطابق برسوںکے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں تجارتی ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عالمی اقتصادی صورتحال میں غیریقینی کے اضافے کے پس منظر میں تجارتی ماحول کی بہتری اس علاقے کے تجارتی و اقتصادی اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ اپیک ارکانکی جانب سے تجارتی ماحول کو بہتر بنانے کے مثبت منصوبے کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں میں ایشیا و بحرالکاہل میں تجارتی سرگرمیاں مزید آسان ہو رہی ہیں۔مذکورہ منصوبے کے تحت پانچ شعبوں کو ترجیح دی جا رہی ہیں جن میں قرضے کا حصول ، اپنے کاروبار کا آغاز،پروجیکٹ کے لیے اجازت نامے کا حصول،معاہدے پر عمل درآمد اور سرحد پار تجارت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :