ضلع بھر میں11مقامات پرمویشیوں منڈیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

ہفتہ 18 اگست 2018 12:34

قصور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے کہا کہ ضلع بھر میں11مقامات پرمویشیوں منڈیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںتاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کوہر صورت یقینی بنایا جاسکے ۔ضلع بھرکی11مقامات جن میںدیپالپور روڈ نزد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ، فیروز پورروڈ مصطفی آباد،نیو بس اسٹینڈ کھڈیاں،نیوبس اسٹینڈ کوٹرادھاکشن ، چونیاں نزد ڈھنگی،کنگن پور،الہٰ آباد چونیاں روڈ،پتوکی نزد ایدھی سنٹر ،بکر منڈی حبیب آباد،بکر منڈی پھولنگر اور بکر منڈی دینا ناتھ جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے خصوصی منڈیاں قائم کی گئی ہیں جن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 4 ایس ڈی پی اوز ،10انسپکٹر،15سب انسپکٹر،32اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور150کانسٹیبل سمیت کل 211پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ گشت کو مزید فعال بنائیں اورداخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ کھالیں یاکسی دیگر طریقہ سے چندہ اکٹھا نہ کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تما م مکا تب فکر کے علما ء اتحا د بین المسلمین کا درس دیں ۔ ضلع قصور میں کسی قسم کی فرقہ وا ریت کو ہو ا نہ دی جا ئے اور کو ئی بھی مذہبی منا فرت پھیلا نے والی تقا ریر ،لٹر یچر ،آڈیو ویڈیو کیسٹ اور لا ئو ڈسپیکر کا نا جا ئز استعمال نہ ہو نے دیا جا ئے ۔ علاوہ ازیں ممکنہ دہشت گر دی سے نمٹنے کے لئے پو لیس کے سا تھ سا تھ عوامی نمائندگان ، تما م مکا تب فکر کے علما ء ،کو نسلرز،انجمن تا جرا ن ، صحا فی اور عوا م کا فر ض بنتا ہے کہ وہ ایسے حالا ت میں پولیس کے سا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر یں ۔