Live Updates

عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ،

ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا‘عاصمہ لتا ،مدیحہ شاہ اب ملک میں حقیقی تبدیلی نظر آئے گی ،عمران خان کی سربراہی میں پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا

ہفتہ 18 اگست 2018 13:01

عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) گلوکارہ عاصمہ لتا اور اداکارہ مدیحہ شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے وزیر اعظم بننے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو محرومیاں عوام کو ملی ہیں اب انکے مداوے کا وقت آگیا ہے ۔

عمران خان کی شخصیت بہادری اور چیلنج قبول کرنے والی ہے اور قوم کو ایک سال میں ایسی تبدیل نظر آئے گی جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔عاصمہ لتا اور مدیحہ شاہ نے کہا کہ عمران خان سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں اور انکی شہرت سیاست میں آنے سے پہلے ہی پوری دنیا میں تھی اور اب ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد وہ اپنے ان تمام اقدامات کو حتمی شکل دیں گے جس کا انہوں نے قوم سے وعدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان سچا اور ایماندار لیڈر ہے اور جب کسی گھر کا سربراہ ایماندار ہو تو اسکے اثرات گھر کے دوسرے افراد پر بھی پڑتے ہیں بالکل اسی طرح وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کے ساتھ تمام لوگ بھی ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات