روہنگیا افراد کے استحصال سے متعلق کمیشن کا آزادانہ تحقیقات کا عزم

ہفتہ 18 اگست 2018 13:15

نیپیڈا۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) میانمار کی حکومت کے قائم کردہ ایک کمیشن نے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی افواج کی جانب سے روہنگیا مسلم اقلیت کے مبینہ استحصال کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کرکے ایک سال کے اندر رپورٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی دستوں پر مغربی ریاست راکھائن میں گزشتہ سال اگست میں روہنگیا جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں اس نسلی اقلیت کے شہریوں پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کا الزام ہے۔

کمیشن کی سربراہی فلپائن کی امور خارجہ کی سابق انڈر سیکرٹری روزاریو منالو کر رہی ہیں۔ منالو نے کہا کہ کمیشن فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور مبینہ طور پر استحصال کا شکار ہونے والے افراد سے پوچھ گچھ کرکے پتہ لگائے گا کہ گزشتہ سال کی جھڑپوں کے وقت حقیقتاً کیا واقعات پیش آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :