بینک آف پنجاب کے منافع میں 61 فیصد اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 14:25

بینک آف پنجاب کے منافع میں 61 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) رواں کیلینڈرسال کے پہلے چھ ماہ میں بینک آف پنجاب کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

بینک آف پنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018 ء تک بینک آف پنجاب کو 6.1 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں بینک آف پنجاب کو 3.8 ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بینک آف پنجاب کی فی حصص آمدنی 1.43 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :