کراچی ،آرٹس کونسل کے ممبران کو 3 ستمبر 2018ء تک اپنی سالانہ فیس جمع کرا نے کی ہدایت

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

کراچی ،آرٹس کونسل کے ممبران کو 3 ستمبر 2018ء تک اپنی سالانہ فیس جمع کرا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ایسے ممبران جنہوں نے دو سال سے سالانہ ممبر شپ فیس جمع نہیں کی ان سے کہا گیا ہے کہ 3 ستمبر 2018ء تک اپنی سالانہ فیس جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کی ممبر شپ منسوخ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ایک اعلامیہ کے مطابق گورننگ باڈی پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے جب کہ گورننگ باڈی کے فیصلے کی روشنی میں ایسے ممبران کو میسیجز اور خطوط کے ذریعے متعدد بار فیس جمع کرانے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔اور اب یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ جو بھی ممبر 3 ستمبر 2018ء تک فیس جمع کرانے میں ناکام ہوا اس کی ممبر شپ منسوخ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :