پولینڈ،یوکرائنی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 3افرادہلاک،18زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 22:11

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) جنوب مشرقی پولینڈمیں ایک بس جویوکرائنی سیاحوں کولیکرآسٹریاجارہی تھی ،سڑک سے قلابازی کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں 3افرادہلاک اور18زخمی ہوگئے ،یہ بات ہنگامی حالت سے متعلق اداروں نے ہفتہ کے روزکہی ہے ۔

(جاری ہے)

بس یوکرائن کے شہرلیف سے جمعہ کودیرگئے بیاناجارہی تھی جب یہ لیسزاواڈولناگاؤں کے نزدیک نیشنل 28شاہراہ پرایک موڑکاٹتے ہوئے حادثے کاشکارہوگئی ۔ ترجمان زیگورزلاٹوسیفک نے کہاکہ گاڑی سڑک سے پھسلنے کے بعدالٹ گئی اورمتعددقلابازیاں کھاتے ہوئے نیچے جاگری ۔ انہوںنے ٹی وی این 24ٹیلی ویژن کوبتایاکہ حادثے میں تین افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :