بیدار قومیں نقصان اور ناکامی کا درست انداز میں تجزیہ کر کے اسے آئندہ کامیابی کا زینہ بناتی ہیں‘کمانڈنٹ بریگیڈیئر عثمان ریاض

ہفتہ 18 اگست 2018 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عثمان ابن ریاض نے کہا ہے کہ بیدار قومیں اپنے نقصان اور ناکامی کا درست انداز میں تجزیہ کر کے اسے آئندہ کامیابی کا زینہ بناتی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس گذشتہ سال سے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ رول ادا کر رہی ہے، فورس کے جوانوں اور افسران نے سیکورٹی فورسز کی طرح مادر وطن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیدار قومیں اپنے نقصان اور ناکامی کا درست انداز میں تجزیہ کر کے اسے آئندہ کامیابی کا زینہ بناتی ہیں، آج پولیس سکول آف انٹیلی جنس آ کر دل کو سکون ملا ہے کہ ہماری پولیس فورس کی تربیت کیلئے جدید اداروں کو قائم کر کے ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنی فورسز کی ضرورتوں کا ادراک رکھتے ہیں۔