نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی امنگوں کے مطابق اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریں گے، نگران وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی

اتوار 19 اگست 2018 00:20

کوئٹہ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے جام کمال خان کو بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبار ک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی امنگوں کے مطابق اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوام نے ان کی پارٹی کو جو منڈیٹ دی ہے توقع ہے کہ وہ انکی خواہشات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ جام کمال خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور انکے خاندان کا بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں نمایاں کرداررہاہے انہوںنے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی ماضی کے سیاسی تاریخ پر نظر رکھ کربلوچستان میں امن بھائی چارہ ترقی و خوشحالی اور بلا تعصبانہ تمام اقوام کے ترقی کیلئے جد و جہد کریں گے اور توقع ہے کہ وہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :