ایران آئندہ ہفتے ایک نئے لڑاکا طیارے کا تجربہ کرے گا

اتوار 19 اگست 2018 11:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل عامر تمامی نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے ایک نئے لڑاکا جیٹ طیارے کا تجربہ کرے گا۔یہ بات انھوں نے ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ’’ہم نیشنل ڈیفنس انڈسٹری ڈے پر ایک طیارے کاتجربہ کریں گے اور اس کے لئے تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے جیٹ طیارے کا تجربہ اور میزائل کی صلاحیتوں کو وسعت دینا ایران کی اولین ترجیح ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ ایران 22 اگست کو قومی دفاعی یوم صنعت کے طور پر مناتا ہے۔

متعلقہ عنوان :