برازیل میں روبسٹا کافی کی برداشت مکمل،اربیکا کی تکمیل کے قریب ہے، ماہرین

اتوار 19 اگست 2018 11:50

سائو پالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ برازیل کے کاشتکاروں نے روبسٹا کافی کی برداشت مکمل کرلی جبکہ اربیکا کافی کی برداشت تکمیل کے قریب ہے۔کافی کے حوالے سے کنسلٹنسی اداروں سافراس اور مرکاڈو کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق برازیل میں کافی کی برداشت کا عمل دیگر تمام ملکوں کی نسبت تیزی سے جاری ہے اور وہ اس معاملے پر سبقت لے چکا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ برازیل میں اس وقت روبسٹا کافی کی برداشت کا عمل مکمل ہوچکا ہے جب کہ اربیکا کافی کی برداشت تکمیل کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست تک ملک بھر میں کافی کے زیرکاشت 88 فیصد سے زیادہ رقبے سے فصل کی برداشت کرلی گئی تھی جبکہ باقی پر برداشت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کی رواں سیزن میں کافی کی پیداوار 60.5 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے ۔