یورپ شام کی تعمیرِ نو میں مالی مدد کرے، روسی صدر پوٹن

اتوار 19 اگست 2018 15:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں تعمیر نو کے کام میں مالی مدد فراہم کرے تاکہ شامی مہاجرین اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کے بعد صدر پوٹن نے کہا کہ شامی شہریوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں تعمیر نو کے منصوبوں کے ذریعے اردن، لبنان اور ترکی سے شامی مہاجرین کو وطن واپسی کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔ جرمن چانسلر میرکل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بنیادی ترجیح شام میں کسی نئے انسانی المیے کو جنم لینے سے روکنا ہے۔ انہوں نے اپنے اس موقف کی مزید وضاحت نہیں کی۔