لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے، ترجمان پی آئی اے

اتوار 19 اگست 2018 15:20

لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا اہلکار موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل اسمگلنگ پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :