Live Updates

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور شہباز احمد سنیئر نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔انھوں نیامید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ملک کی حالت بہتر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان سے ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو بہت سی توقعات ہیں اور وہ اپنے عزم اور سخت محنت سے ان توقعات پر پورا اتریں گے۔

1994ء کے ورلڈکپ میں قاتح قومی ٹیم کے کپتان ،سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئن شہباز احمد سینئیر نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش ہوں،ورلڈکپ ونر کپتان پورے ملک کو جیت کی راہ پر ڈال دیں گے،ان کا جذبہ اور سخت محنت انہیں کامیابی دے گا۔شہباز احمد سینئیر کا کہنا تھا کہ عمران خان مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،بطور کھلاڑی اور بطور سیاستدان ان کی جدوجہد سب کے سامنے ہے وہ جیت تک پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات