قاری محمد عثمان کی گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے مکروہ اعلان کی سخت مذمت
ملعون یورپی گستاخوںکی جانب سے محمد عربی ﷺ کی توہین بہت بڑی سازش ہے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے، جمعیت علماء اسلام
اتوار 19 اگست 2018 19:30
(جاری ہے)
رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ناموس رسالت ﷺ پر حملہ آور افراد اور گروہوں کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔محمد عربی ﷺ سے بے انتہامحبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے کاحصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے ضلع شانگلہ روانگی کے موقع پر جماعتی احباب،جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے اساتذہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہالینڈ کے رکن پالیمنٹ کی جانب سے دنیا کی سب سے مقدس ترین ہستی محسن انسانیت خاتم النبیین ﷺکی شان اقدس کی گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان امن عالم کو تہہ و بالا کرنے کی خطرناک سازش اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ اس طرح کی مذموم حرکتوں کے ذریعے اسلام اور ہماری محبت کے محور پر مجرمانہ حملے کرکے خاتم النبیین ﷺ سے امت مسلمہ کی محبت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ڈیڑھ ارب مسلمان اور 57اسلامی ممالک کے حکمران غیرت ایمانی اور اسلامی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنماک،ہالینڈ سمیت ناموس رسالت ﷺ پر حملہ آور افراد اور گروہوں کا معاشی بائیکاٹ کریں۔یورپی ممالک کی مصنوعات خریدنا بند کی جائیں ۔ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی ۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مغربی دنیا میں نام نہاد ہولو کاسٹ کے خلاف بات کرنیوالوں کو توسزائیں دی جاتی ہیں اور جرمانے کئے جاتے ہیں مگر اسلام اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی مقدس ہستی محمد ﷺ کی توہین کرنے کے ناپاک اور ناقابل معافی جرم کو اظہار آزادی رائے کانام دیکر مسلم امہ کے زخموں پر نمک پاشی کی جاتی ہے۔مسلم حکمرانوں کی جانب سے کوئی موثر کاروائی عمل میں لائی جاتی تو آج گستاخان رسول ﷺکو دوبارہ توہین رسالت کی ہمت نہ ہوتی۔انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائینگے اور احتجاجی تحاریک چلائی جائینگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.