پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی کنوینئیر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار عشائیہ

دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے لئے بے انتہا محبت ، لگن اور وابستگی کا مظاہرہ اپنے اپنے انداز میں بیان کرتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 اگست 2018 13:33

پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی کنوینئیر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض،سعودیہ) دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے ملک کے لئے بے انتہا محبت ، لگن اور وابستگی کا مظاہرہ اپنے اپنے انداز میں بیان کرتے ہیں۔انداز بیاں کچھ بھی ہو ۔ محبتوں کا لطف لاجواب ہوتا ہے۔پاکستان سے لازوال محبت کوعروج دینے اور جشن آزادی کو بھرپور طریقے سےمنانے کے لئے لیڈیز چیپٹر کی کنوینئیر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب سے پر تکلف شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں پاکستان رائٹرز کلب اینڈ لیڈیز چیپٹر کے تمام ارکان مدعو کئے گئے۔ اس پرجوش قومی اور جذبات سے بھرپور تقریب کا آغاز ڈاکٹر نعمان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سونیہ کاشف نے ھدیہ نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر فرح نادیہ نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی جشن آزادی اپنے ہم وطنوں کے ہمراہ بھرپور طریقے سے منانے کے لئے اور دل دل پاکستان کا نعرہ بلند کرنے کو اس تقریب کا مقصد بیان کیا۔

ڈاکٹر فرح نادیہ نے اپنے حب الوطنی کے جذبات کو نظم کی شکل میں بیان کیا۔ لیڈیز چیپٹر کی ڈپٹی کنوینئیر شمائلہ ملک نے ذی الحج کے پہلے مبارک دس دن کی فضیلت اور کرامات کو بیان کیا۔ اور رب کی جانب سے دی گئ اس عظیم سعادت سے مستفید ہونے کے طریقوں کو بھی بیان کیا ۔ حج کے فضیلت اور اہمیت سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

بعدازاں گروپ کے تمام اراکین نے اپنے پیارے وطن پاکستان کے لئے اپنے جذبات اور محبت کا مظاہرہ اپنے اپنے الفاظ میں کیا۔جن میں پاکستان رائٹرز کلب کے صدر فیاض ملک، عاشق حسین ، زبیر بھٹی ، محمد اصغر ، ایمن ظہیر ، یوسف علی یوسف ، ڈاکٹر نعمان ، انجینئر نعمان ، مدیحہ ملک ، مدیحہ نعمان ، ڈاکٹر نغمہ ، شاہین جاوید ، قندیل ایمن ، ام ریاض ساجدہ چودھری ، سونیہ کاشف نے اپنے اپنے حب الوطنی کے جذبات کو بیان کیا۔

اور نئے پاکستان کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے اپنی اپنی تجاویز اور تجزئیے بیان کئے۔اور دعائیں کی۔ کسی نے نثر کے زریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کسی نے نظم کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پرجوش موقع پر سب نے مل کر پاکستان ذندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوتے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔اور پاکستان کے مستقبل کے لئے بھرپور دعائیں کی گئیں ۔ تقریب کا اختتام بہترین اور لذیذ عشائیہ سے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :