افغانستان ،ْطالبان نے 170 مسافروں کو اغوا کرلیا

افغان فورسز اغوا ہونے والے مسافروں کی بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف ہے ،ْ کابل حکام کا دعویٰ

پیر 20 اگست 2018 17:09

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) افغانستان کے صوبے تخار میں طالبان نے تقریباً 170 مسافروںکو اغوا کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سیکیورٹی ڈائریکٹربرائے قندوز سیف اللہ مہزون نے تصدیق کی کہ ضلع خان آباد سے متصل ہائی وے کے پاس مسافروں کو اغوا کیا گیا۔دوسری جانب کابل حکام کا دعویٰ ہے کہ افغان فورسز اغوا ہونے والے مسافروں کی بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف ہے ،ْاس دوران سیکیورٹی ڈائریکٹر کے مطابق اغوا شدہ مسافر صوبہ کابل جارہے تھے جب انہیں طالبان نے اغوا کیا۔

اس ضمن میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے گریز کیا ،ْ مقامی ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 170 لوگ 3 بسوں میں سفر کررہے تھے اور اسی دوران انہیں اغوا کیا گیا۔واضح رہے کہ طالبان یا دیگر جنگجو تنظیموں کی طرف سے تاحال واقعہ سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے حکومت اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے تعلق کے شبہ میں مسافروں کو اغوا کے واقعات سامنے آئے ہیں ،ْقندوز میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں پر سکون ماحول تھا تاہم گزشتہ چند برس سے صوبے کے شمالی حصے میں امن کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ،ْافغان صدر نے یہ اعلان افغانستان کے 99ویں آزادی کے دن کے موقع پر کابل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب کے دوران طالبان کو باور بھی کرایا کہ سیز فائر یک طرفہ نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے تاحال افغان صدر کے اعلان پر کوئی رد عملی بیان سامنے نہیں آیا۔