چین اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاؤن کے فروغ پر اتفاق

پیر 20 اگست 2018 17:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کیلیانگ نے کہا ہے کہ ملک ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے دورے پر آئے ہوئے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتیر کے دورے پر طے پانے والے معاہدوں سے یہ بالکل واضح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے تک دوستانہ تعلقات قائم رہیں گے ۔

اس موقع پر ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی سود مند تھا اور وہ امید رکھتے ہیں کہ چین دونوں اطراف سے درپیش مسائل پر ہمدردی سے غور کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیکیانگ کے ساتھ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت ہونی چاہئے تاہم اس کا طریقہ کار بالکل شفاف ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :